مزید خبریں

ٹریفک، کرنٹ لگنے و دیگر واقعات میں 9افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں حادثے واقعات میں 9افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت5افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 60سالہ راہ گیر عبدالرحیم ولد رزاق جاںبحق ہوگیا فیصل کالونی نمبرایک پنجاب گراؤنڈ کے قریب سے55سالہ شخص کی لاش ملی، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔لیاقت آباد تھانے کی حدود سبزی مارکیٹ نذد بلاک ٹو لیاقت آباد گھر سے 45سالہ شاہد ولد جبار کی لا ش ملی ، سائٹ بی تھانے کی حدود ہنڈا ٹی ڈی پلازہ سیمنس چورنگی کے قریب سے 45سالہ تاج الدین ولد امیر خان کی لاش ملی بلدیہ رئیس گوٹ لکی چڑھائی پر ٹرک کی زد میںآکر موٹر سائیکل سوار دوو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ، زخمی اور جاںبحق افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔گارڈن کے علاقے میں زم زم ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور42سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشئی ہے اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔گلشن اقبال بلاک7 میٹرو مال کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور55سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے۔لیاری کے علاقے نیا آباد گلی نمبر6میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35سالہ محمد نعیم ولد محمد اقبال جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق پر ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔