مزید خبریں

اورنگی کے عوام کوپانی ٹینکرمافیاکے حوالے کردیاگیا‘صداقت حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعہ کو مختلف ارکان نے اپنے توجہ دلائونوٹسز کے ذریعہ عوامی مسائل کی نشاندہی کی ایم کیو ایم کے صداقت حسین نے اپنے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں پانی کی عدم دستیابی اور اس مہنگائی کے دور میں لوگوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کردیا گیا جس کی پہلے بھی کئی بار نشاندہی کی جاچکی ہے لیکن کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ہمارے پاس پانی نہیں ہے۔ اب کیا ہم نالے کا پانی پئیں؟ صداقت حسین نے کہا کہ اس کا صرف جواب نہیں چاہیے بلکہ حل نکالا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلوچ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں پانی کا بہت پرانا مسئلہ ہے۔