مزید خبریں

پاکستان اسٹاک ، 50فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو معمولی تیزی کادیکھی گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 41700پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد41600پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں6ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 51.86فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا تاہم محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 89.52پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 41540.83پوائنٹس سے بڑھ کر41630.35پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 56.19پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15805.04پوائنٹس سے بڑھ کر15861.23پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28582.29پوائنٹس سے بڑھ کر28608.22پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 6ارب 31کروڑ6لاکھ63ہزار765روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب56ارب 50کروڑ75 لاکھ27ہزار 443روپے سے بڑھ کر 69 کھرب6 2ارب 81کروڑ 81لاکھ 91ہزار 208روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 15کروڑ 40لاکھ 30ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 6ارب روپے مالیت کے 19کروڑ 28لاکھ 97 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر322کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے167کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،137میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ایگری ٹیک لمیٹڈ 1کروڑ 97لاکھ ،ایز گارڈن نائن 91لاکھ12ہزار ،جی تھیر ٹیکنالوجیز 87لاکھ16ہزار ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 79لاکھ86ہزار اور ہم نیٹ ورک 73لاکھ17ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے بھائو میں 106.42روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1525.42روپے ہو گئی اسی طرح 80.12روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت1148.48روپے پر جا پہنچی جبکہ العباس شوگر کے حصص کی قیمت میں16.30 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر272.50روپے پر آ گئی اسی طرح 13.29روپے کی کمی سے ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت 265.13روپے پر آ گئی۔