مزید خبریں

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈکی تعیناتی ایک بارپھرمنظور

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے سیکرٹری صنعت وپیداوارامداداللہ بوسال کو دوبارہ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے یہ منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے۔ اس سے قبل بھی سیکرٹری صنعت وپیداوار بطورچیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ تعینات تھے تاہم ان کی مدت ختم ہونے پر دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ تعیناتی کا اعلامیہ بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ کی تعیناتی کے بعد زیر التواء فیصلے یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے اوراس کے بعدعملدرآمد شروع ہوگا۔