مزید خبریں

جماعت اسلامی رہنمائوںکی حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی،حافظ طاہر مجید،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان،نائب امراء عبدالقیوم شیخ،ڈاکٹر سیف الرحمن،جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان نے صدرپریس کلب حیدرآباد لالا رحمان سموں، نائب صدر ساجد خانزادہ، جنرل سیکرٹری حمیدالرحمان، خازن فہیم ببر، سردار شیخ ونو منتخب اراکین مجلس عاملہ علی حسن، خالد کھوکھر، جے پرکوش مورائی، الطاف کوٹی، محمد حسین خان، اقبال ملاح، ارشاد چنا، فاضل چنا،عرفان ہارون سمیت تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب نے اپنی جمہوری روایات برقرار رکھتے ہوئے جس طرح پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد کرایا وہ قابل ستائش ہے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں سے امید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔