مزید خبریں

الطاف میمن کی ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن، سینئر نائب صدر محمد ادریس میمن اور نائب صدر مسرور اقبال نے حیدرآباد ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات برائے سال 2022-23 ء میں کامیاب ہونے والے عہدیداران چیئرمین رئوف چانڈیو، صدر ظاہر علی شاہ، سینئر نائب صدر راحت کاظمی، نائب صدر اسلم خان دیسوالی، جنرل سیکرٹری ساجد حسین آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری سائرہ پہنور، خزانچی اصغر ملانو اور اراکین مجلس عاملہ زاہدہ ابڑو، سلیم زئی، اللہ بخش ، مختار قریشی، ریحان غنی، مدثر عباس چانڈیو، رحمان میمن، عمر حیات اور رضوان شیخ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔ صدر چیمبر الطاف میمن نے نومنتخب قیادت سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ پرانے اور آزمودہ تجربہ کار صحافی ہیں جو صحافی برادری کو گرداب سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری ان کی جدوجہد میں مکمل طور پر ان کے شانہ بشانہ ہوگا۔