مزید خبریں

پنجاب کو بحران میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے، مریم نواز

لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو ایک بار پھر بحران میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔ ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں، انہیں حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑگئے۔