مزید خبریں

شیری رحمان سے اماراتی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

کراچی (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزعبی کی ملاقات، سینیٹر شیری رحمان نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور آئندہ COP28 کی میزبانی پر اماراتی سفیر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیات سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے معاہدے کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آلودگی اور صحت عامہ کے مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل ہیزرڈ ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔ اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پورے خطے کو متاثر کر رہی ہے، پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات کے معترف ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔