مزید خبریں

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی فنڈز کے نظر ثانی شدہ ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔ ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2022-2021 کے دوران 6125 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولیاں کیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام جاری رکھنے کے لیے جہاں دیگر شرائط رکھی تھیں وہیں نظرثانی کے بعد 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف بھی دیا تھا۔