مزید خبریں

امپورٹڈ حکومت عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہے‘ فرخ حبیب

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،شہباز شریف بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پی ٹی آئی کے 2 جولائی کے پریڈ گرائونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، نالائق وزیراعظم شہباز شریف بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں، یہ عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنیادی آئینی حق پر عملدرآمد کے لئے جلسہ کیلئے اجازت کی درخواست دائر کردی ہے۔