مزید خبریں

حمزہ شہباز اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے‘میاں محمود الرشید

لاہور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اب وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کی تینوں پٹیشنز منظور کر لی ہیں۔میاں محمود الرشید کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے اب نیا انتخاب ہو گا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت نے کہا کہ 2ماہ سے ہم پر جو عذاب مسلط تھا اللہ تعالی نے اس سے نجات دلا دی۔ا نہوںنے کہا کہ پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے لیے الیکشن ہونا ہے، تحریک انصاف کوآئینی اور اخلاقی طور پر بھی فتح ملی ہے۔