مزید خبریں

آزادی مارچ تشدد:آئی جی پنجاب نے جواب جمع کرادیا

لاہور (آن لائن) آزادی مارچ، آنسو گیس،لاٹھی چارج، مقدمات اور گرفتار کرنے کے معاملہ پر آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ25 مئی کو چیئر مین تحریک انصاف کی کال پر لاہور میں ان کے حامیوں نے اسلام آباد کے لیے مارچ کیا شہر کی مختلف شاہراہوں کو تحریک انصاف کے ورکرز نے زبردستی بند کر دیا شہر میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نفری تعینات کی گئی،دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے،پولیس کی جانب سے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا شہر کے پرامن شہری کی طرف سے بنیادی حقوق سے محرومی کی کوئی شکایت لاہور پولیس کو موصول نہیں ہوئی درخواست گزار کے الزامات بے بنیاد ہیں، عدالت درخواست گزار کی پٹیشن کو خارج کرے۔