مزید خبریں

حیدرآباد: سی آئی اے پولیس نے بین الصوبائی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوںمیں کارروائیوںکے دوران ڈکیت، روپوش ، اسلحہ ڈیلر سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم ہمایوں پٹھان کو گرفتار کر لیا ، اسلحہ کی مالیت 30 لاکھ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے ۔ادھر راہوکی پولیس نے ڈکیت گروہ کے 2 کارندے دیدار علی کھوسو اور عرفان علی کھوسو کو تھانہ حدود گوٹھ بھیندو شریف کے قریب شہری شاہزیب منظور سے ڈکیتی کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پستول برآمد ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔مزید کارروائی کے دوران پولیس نے مختلف مقدمات میں اشتہاری و روپوش 2 ملزمان کو 2 عدد پستول سمیت گرفتار کرلیا۔