مزید خبریں

ایماندار قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، رخشندہ منیب

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انبیا کی دعوت ہی جماعت اسلامی کی دعوت ہے، موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ملک کی باگ ڈور امانت دار و دیانت دار لوگوں کے ہاتھ میں دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلامی رخشندہ منیب نے حیدرآباد میں منعقد بلدیاتی الیکشن بریفنگ پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے جس کے پاس ایمان دار اور دیانت دار قیادت موجود ہے۔جماعت اسلامی کے ذمے داران وکارکنان ہر حال میں عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں ہر مسئلے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ نائب ناظمہ صوبہ سندھ و نگراں سیاسی سیل صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلامی عظمیٰ اظہار نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت مسلمان ہم سب کی ذمے داری باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے اور جماعت اسلامی پچھلی سات دہائیوں سے یہ کرتی آرہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی جماعت اسلامی حق علمبردار جماعت ہے یہ جماعت قوموں کی گروہوں کی زبانوں کی جماعت نہیں یہ تعصب سے پاک اپنے مقصد زندگی کو جاننے والی مسلمانوں کی جماعت ہے اس موقع پر نائب ناظمہ صوبہ سندھ اور رکن مرکزی شوری حلقہ خواتین جماعت اسلامی شگفتہ ابراہیم، ناظمہ ضلع حیدرآباد رخسانہ تنویر اور انکی نائبین، ضلعی نگراں سیاسی سیل مہناز امیر اور دیگر ذمے داران نے بھی شرکت کی۔