مزید خبریں

پمز کالج آف نرسنگ کے طلبا کومہنگائی کے تناسب سے اعزازیہ دیا جائے

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوانے پمز اسلام آباد کالج آف نرسنگ کے طلبا کے مطالبات کے حق میں منعقدہ دھر نے میں شر کت کی اور مظاہرین کے مطالبات کی بھر پور حمایت کر تے ہو ئے وفاقی حکومت ، وزیر صحت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پمز کالج آف نرسنگ کے طلبا کومہنگائی کے تناسب سے اسٹائیپنڈ(اعزازیہ) دیں تاکہ ان کی مالی معاونت ہو سکے اور میل طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کیے جا ئیں اور زیر تعمیر ہو سٹل پر غیر قانونی طریقوں سے قابضین سے ہو سٹل خالی کروایا جا ئے۔ میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے کہا پمز کے طلباکادھرنا چوتھے دن بھی اس تپتی دھوپ اور شدید گرمی میں جاری ہے لیکن افسوس کی بات یہ کہ حکومت کا کوئی نمائندہ ان کے پاس نہیں آیا، ہم پمز کالج آف نرسنگ کے طلبا کے تمام مطالبات کی حمایت کر تے ہیںاور اس جہدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔