مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیارکے آبادگار سراپااحتجاج

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالہیار کے آبادگار سراپا احتجاج آخر کے آبادگار وں کا محکمہ آبپاشی عملے اور شروع کے آبادگار وں پر پانی چوری کرنے کیخلاف احتجاجی ومظاہرہ شدید نعرے بازی کی اسٹاپ چمبڑ روڈ پر غریب شاخ کے آخر کے آبادگار وقار رند ممتاز رند محمد علی رند و دیگر کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر احتجاج میں شامل مذکورہ آبادگار وں کا کہنا تھا کہ آبپاشی عملہ پیسوں کے عوض شروع کے آبادگار وں کو پانی فروخت کررہا ہے جس کے سبب ہزارں ایکڑ زرعی زمین سوکھ کر تباہ ہوچکی ہے۔منتخب نمائندے غائب ہیں ،آئندہ انہیں ووٹ نہیں دیں گے ۔