مزید خبریں

کندھکوٹ،چوری کے معاملے میں سبزوئی اور ساوند قبیلے کے دوگروہوں میں تصادم

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ کے پولیس تھانہ گھوڑا گھاٹ کی حدود کچے میں چوری کے معاملے پر سبزوئی اور ساوند قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ہو گیا دونوں گروہوں کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ گولیاں لگنے سے فوجو سبزوئی زخمی ہو گیا جس کو اہل خانہ اور پولیس نے سول اسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ منتقل کیا گیا تو راستے میں ہی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ نعش کندھکوٹ سول اسپتال لائی گئی جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی گئی۔ واقعہ کے بعد سبزوئی اور ساوند قبیلوں میں خونی تکرار بڑھنے کا خدشہ دونوں گروہوں کے افراد مورچہ بند ہو گئے ہیں واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اور نہ ہی پولیس کوئی گرفتاری کر سکی ہے۔