مزید خبریں

بدین: پیپلزپارٹی کے اُمیدوار پر کونسلر کو اغوا اور دستبردار کرنے کا الزام

بدین(نمائندہ جسارت) مرزا گروپ اور جی ڈی اے کے نامزد امیدواروں اور حمایتی شہریوں نے رات گئے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بدین پریس کلب میں وارڈ نمبر 13 سے جی ڈی اے کے نامزد امیدوار جاوید سموں نے مرزا اور جی ڈی اے گروپ کے نامزد امیدواروں اور رہنماؤں واحد بخش چانڈیو شاہد آفریدی رزاق سومرو وزیر علی خاصخیلی ندیم مغل رفیق بھٹی عبداللہ چانڈیو شام شیدی کامران بھٹی حاجی ہاشم سومرو سلیم بجیر اور دیگر کے ہمراہ بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وارڈ نمبر 13 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ماسٹر نور محمد ملاح اور بااثر شخصیت حیدر چانڈیو اس کے کمدار پر وارڈ نمبر 13 کے کونسلر جاوید سموں کو مبینہ اغوا حسب بیجا قبضے میں رکھنے کے علاوہ فیملی کے اراکین کو جانی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے کر زبردستی نشست کے انتخاب سے دستبردار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ زرداری لیگ نے سندھ کے بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں جو غنڈاگردی بدمعاشی اور دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے سب کے سامنے ہیں. سندھ کے غیر جمہوری حکمرانوں اور زرداری لیگ نے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کے آغاز پر ہی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی آغاز کر دیا ہے جی ڈی اے کے امیدواروں ان کے خاندانوں اور ووٹروں کو نہ صرف سرکاری مشینری کے زور پر بلکہ زرداری لیگ کے بااثر افراد اغوا تشدد کے علاوہ مختلف غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور حربوں سے حراساں اور تنگ کر کہ زبردستی دستبردار ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔