مزید خبریں

حیدرآباد،مون سون کی بارش میں عملی اقدامات نظر آئیں گے ،ڈی سی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)معروف سماجی شخصیت محمد نوید شیخ کی ڈویژنل کمشنر ندیم الرحمن میمن سے ان کے دفتر شہباز بلڈنگ میں ملاقات حیدرآباد سمیت لطیف آباد بالخصوص یونٹ نمبر 6 کے مسائل، صحت و صفائی سیوریج کی ناقص صورتحال،اُبلتے گٹروں، خستہ حال سڑکوں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی، بدترین لوڈ شیڈنگ اور سرکاری گوداموں سے شہریوں کو ملاوٹ شدہ گندم فراہم کرکے ان کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے جیسی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔ماضی میں لطیف آباد نمبر 6 میں قائم پینے کے پانی کے 2 تالابوں میں سے ایک تالاب ختم کرنے کا نوٹس لیا جائے۔ ڈویژنل کمشنر ندیم الرحمن میمن نے کہاکہ حیدرآباد میں تمام ترقیاتی کاموں کے لیے مربوط پالیسی بنائی ہے۔ مون سون بارشوں کے دوران نالوں اور نالیوں کی صفائی کے حوالے سے کام اور عملی اقدامات ہوتے نظر آئیں گے اور صورتحال کا از خود جائزہ لینے کے لیے شہر بالخصوص لطیف آباد کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں گے۔ نوید شیخ نے ڈویژنل کمشنر ندیم الرحمن کو آگاہی دی کہ عرصہ دراز سے لطیف آباد نمبر 6 میں پینے کے 2 تالاب ہوا کرتے تھے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وقت گزرنے اور آبادی میں اضافے کے بعد اس میں اضافہ کیا جاتا لیکن بدقسمتی سے ان دو پینے کے تالابوں میں سے ایک کو ختم کر دیا گیا۔