مزید خبریں

آرمی چیف کاسرکاری دورہ، امیرقطرسے تفصیلی ملاقات

راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا سرکاری دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور نائب وزیراعظم و وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کا گہرا راشتہ ہے، یہ تعلقات ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملاقات کے دور ان دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطری امیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عہد کیا۔