مزید خبریں

اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دے رہے ہیں؟۔کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پی پی پی کبھی ایم کیو ایم کو نہیں دے گی۔ الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کی5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کنے کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جارہا،حکمران عوام کو دھوکا دے رہے ہیں،عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے،جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی،اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 63۔Aکا محفوظ فیصلہ اہم ہوگا،50 روپے پٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی،اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جائوں گا،2 تاریخ کو لال حویلی سے پریڈ گرائونڈ جائوں گا۔فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت عنقریب شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کا بہت بڑا فیصلہ جولائی میں آنا ہے، یہ سب لوگ تاحیات نااہل قرار دیے گئے پھر تو یہ مرکز میں بھی فارغ ہیں۔