مزید خبریں

زرداری کے خلاف ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف زرداری کیخلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التو ہونے کے باعث بغیر کارروائی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔