مزید خبریں

کے فور منصوبہ دسمبر 2023 تک مکمل ہوجائیگا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نمائندہ جسارت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے پانی کے حوالے سے اہم اجلاس میں

K-4 پروجیکٹ کی ٹائم لائن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں کنٹریکٹ ایوارڈ ہو جائے گا اور نومبر سے پائپ لائن بچھنا شروع ہوجائے گی اور نومبر 2023ء تک پائپ لائنا کا کام مکمل ہوجائے گا اور دسمبر تک پورا کام مکمل ہوجائے گا جبکہ جنوری 2024ء میں پروجیکٹ شروع ہوجائے گا۔ پاکستان ریلوے کی نئی ریلوے لائن کے بعد پورے ملک میں کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کا کوئلہ مہیا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانی سے متعلق اور تھر کول کی پروڈکشن پر الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق پانی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ K-4 اور KWSSIP کے تحت واٹر بورڈ کو ہر لحاظ سے بہترین ادارہ بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ K-4 تقریبا 52 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے، کے فور کا روٹ کینجھر سے جھنگ شاہی، درسانو چھنو، گڈاپ تک سیدھی لائن جائے گی، 65 ایم جی ڈی سے زیادہ ایک ذخیرہ درسانوچھنو، 95 ایم جی ڈی کا تالاب گڈاپ اور اس سے آگے ایک ذخیرہ بنے گا اور یہ پورا روٹ 111 کلومیٹر کا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت تھر کول کی پروڈکشن پر بھی اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 11 ملین ٹن کوئلہ نکالا گیا ہے، جس سے 10.5 کے ڈبلیو ایچ بجلی نیشنل گرڈ میں تھر سے دی۔ اس حساب سے ہر سال تھر کول سے بجلی کی پیداوار سے ملک کے 700 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔