مزید خبریں

این اے -245 ضمنی انتخاب 31 جولائی کو کرانے کیلیے درخواست پر جواب الجواب طلب

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کا ضمنی انتخاب 27 جولائی کے بجائے 31 جولائی کو کرانے سے متعلق پی ایس پی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت، صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو 6 جولائی تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور مدعا علہیان سے آئندہ سماعت تک جوابات طلب کر لیے۔