مزید خبریں

سودی نظام کے خلاف صنعت کار بھی میدان میں اتر گئے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سود کے خلاف صنعتکار میدان میں نکل آئے معروف موٹر سائیکل کمپنی نے سود کے حامی بینکوں کا بائیکاٹ کردیا راضی موٹرز پرائیوٹ لیمیٹڈ ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل بنانے والوں نے اپنے اعلامیہ میں کہاہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے ملکی بینکوں جاری سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیئے جانے کا تمام محب وطن عوام خیر مقدم کرتی ہیں لیکن چند بینکوں کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیشنل بینک ،ایم سی بی،یوبی ایل اور ایچ بی ایل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان بینکوں سے اکاؤنٹ ختم کرتی ہے اور عوام سے بھی انکے بائیکاٹ کی اپیل کرتی ہے۔