مزید خبریں

فیفا نے پاکستان پرعائد پابندی ختم کردی

کراچی (سید وزیر علی قادری) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ ساتھ ہی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال ہوگئی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کی محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی ہے۔واضح رہے کہ عالمی تنظیم نے اپریل 2021میں پاکستان کی فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کی تھی اور 14ماہ بعد اس پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔