مزید خبریں

کراچی، شہر قائدکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار

کراچی (آن لائن) شہر قائدکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طورپر بحال ہوگئی ہیں، کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 2 جولائی سے بارش برسائے گا۔ صدر، آرام باغ، ڈیفنس، محمود آباد، نارتھ کراچی ، آئی آئی چندریگر روڈ ، سپر ہائی وے، گرومندر اور صفورا گوٹھ پر ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مون سون کا پہلا اسپیل 2 جولائی سے بارش برسائے گا،آج شام سے مون سون ہوائیں بذریعہ تھرپارکر سندھ میں داخل ہونا شروع ہوں گی، 2 سے 5 جولائی تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہوگی۔ چیف میٹرو لوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی شہر میں موسلا دھار بارش جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گی۔کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین،دادو اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے اربن فلڈنگ کی وارننگ کا بھی خدشہ ہے۔بارش سے قبل گرد الود ہوائیں اور آندھی چلے گی،شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طورپر بحال ہوگئی ہیں۔تیز ہواؤں اور بارشوں کے سبب پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا۔