مزید خبریں

حکومت نے 16 رب روپے کا بڑا پروجیکٹ روک دیا‘فواد چودھری

لاہور(صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ روک دیا، منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب روپے کے فنڈ لگ چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں لے سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ موجودہ حکومت نے روک دیا، منصوبہ اس سال میں کچھ حد تک مکمل ہو جانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب کے جاری فنڈ لگ چکے ہیں، ظلم ہے حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا۔ ہمارے منظور شدہ فنڈز اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ آپ لوگوں کو مصیبت اور مشکلات میں ڈال دیں، امید ہے ہائیکورٹ سے اس معاملے پر ہماری شنوائی ہوگی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں لے سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔