مزید خبریں

جونیئر لیگ ملک میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی ، رمیز راجا

کراچی(سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے جونیئر لیگ(پی اجے ایل ) کرانے کا اعلان کردیا ،پی جے ایل کا پہلا ایڈیشن اکتوبرمیں کھیلا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جونیئر لیگ کے لیے 30تجارتی وکاروباری اداروں نے تعاون کا یقین دلایا ہے، لیگ میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی مینٹور ہونگے،اپنے دور کے عظیم بلے باز جاوید میانداد لیگ کی نگرانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں نامور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر6 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس بھی جیت چکے ہیں، 3 ٹیموں کے مقررہ تینوں مینٹورز پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا کی انٹرنیشنل لیگز میں کھیلنے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن کی پی جے ایل کی ٹیموں کے ڈریسنگ رومز میں موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان جاوید میانداد لیگ کے مینٹور کی حیثیت سے تمام ٹیموں کے مینٹورز کی سرپرستی کریں گے جبکہ چاروں کرکٹرزلیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں پی جے ایل کے ایمبیسڈرز بھی ہوں گے، جو اپنے تجربے اور علم کی بدولت دنیائے کرکٹ میں لیگ کی پذیرائی کا سبب بنیں گے۔ رمیز راجا نے کہا کہ چیرمین شپ کے آغاز میں ہی برا موقع آیا کہ 2بڑی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا لیکن آئی سی سی کی میٹنگ میں معاملہ اٹھایا تو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی ملی اور انگلینڈ، نیوزی لینڈ دوبارہ دورے کی حامی بھی بھری۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس سال پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کامیاب رہا، ہر فرنچائز کو 81 کروڑ روپے کا منافع ملے گا، پاکستان سپر لیگ کو چھوٹے شہروں میں بھی لے جانا چاہتے ہیں تاکہ شائقینِ کرکٹ لطف اندوز ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ ایک کاوش ہے، 250 سابق کرکٹرز کو پی سی بی میں نوکریاں دی ہیں،کرکٹ فائونڈیشن آئندہ 3 ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گی۔ جس کے لیے 10 کروڑ روپے منظور کیے ہیں، مزید مالی تعاون بھی ملے گا۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ساتھ لاہور اور ملتان میں 70،70 کمرے تعمیر کریں گے، کراچی میں ہوٹل کیلئے پی آئی اے کی زمین پر بات چیت چل رہی ہے، یہاں اسٹیڈیم کراچی کے ساتھ لاہور اور ملتان میں 70،70 کمرے تعمیر کریں گے، کراچی میں ہوٹل کیلئے پی آئی اے کی زمین پر بات چیت چل رہی ہے، یہاں پر نئی اسکرین کی تنصیب کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس اور نئی کرسیاں بھی لگائی جائیں گی۔