مزید خبریں

میرپورخاص : ایک کلو آٹا 90روپے کلو میں فروخت

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں آٹا چکیوں اور عام دُکانوں پر فی کلو آٹا 90 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے فی کلو آٹا کا نرخ 65 روپے ہیں لیکن انتظامیہ اپنے نرخ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہے جس کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار افراد کے لیے روٹی کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوگیا ہے آٹا چکی مالکان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے ہمیں جو کوٹہ مقر ر کیا گیا تھا وہ ہمیں پورا نہیں دیا جارہا ہے ہم نے پرائیویٹ لوگوں سے گندم مہنگے داموں خریدی ہے اس لیے اسی حساب سے فروخت کر رہے ہیں اگر محکمہ خوراک ہمیں وقت مقررہ پر گندم ہماری چکیوں کے حساب سے فراہم کریں تو ہم ان کے مقررہ کردہ نرخ پر آٹا فروخت کرنے پر تیار ہیں لیکن محکمہ خوراک ہمیں وقت مقررہ پر اور ہماری آٹا چکیوں کے حساب سے گندم فراہم نہیں کرتا ہے ۔