مزید خبریں

کھپرو :جی ڈی اے کے نام زد اُمید وار کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیا

کھپرو (نمائندہ جسارت) پولیس کی چارہ میں جی ڈی اے کے نامزد امیدوار غلام فرید جٹ وارڈ نمبر 7 میں اپنے حلقہ سے کامیاب ہوئے جب کہ الیکشن کے دن گہما گہمی بھی ہوئی حالات کشیدہ بھی ہوئے دونوں جانب سے پولیس نے ساتھ افراد کو حراست میں اور مزید چھاپے مارے جارہے ہیں 30 افراد نامزد جبکہ 130 افراد نامعلوم پر مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس نے اپنی مدت میں اُس نتیجے میں جی ڈی اے کے نام زد اْمید وار فرید جٹ کے چھوٹے بھائی غلام رسول جٹ کو جھوٹے الزامات پر گھر والوں کا کہنا تھا کہ رات کی تاریخی میں پولیس کی بھاری نفری نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پا مال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے مارا پیٹا گھر کا سارا توڑ پھوڑ ماؤ بہنوں کی تذلیل کی ہم چپ نہیں بیٹھے گے جس کے نتیجے میں جٹ برادری اور دیگر آرائیں برادری کے لوگوں نے شہید چوک پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔