مزید خبریں

دادو :سندھ یونیورسٹی کے پی وی سی سے اختلافات کی سزا اساتذہ بھگتنے لگے

دادو (نمائندہ جسارت) سندھ یونیورسٹی کیمپس کے پی وی سی پروفیسر غلام سرور گچل کے سابق پی وی ڈاکٹر سید اظہر شاہ سے اختلافات کی سزا کیمپس اور اس کے اساتذہ بھگتنے لگے، آئے روز کیمپس میں بہتری کے لیے کاموں کو اجاڑنے کی کارروائیاں رونما ہونے لگیں ۔سابق پی وی سی ڈاکٹر اظہر شاہ کے دور میں ایک سماجی تنظیم کے اشتراک سے شجرکاری کی گئی جن پودوں کا پانی بند کردیا گیا سیکڑوں کی تعداد میں لگائے گئے پودے سوکھ گئے جبکہ کیمپس میں ہیڈ آف ڈپارٹمینٹس کے لیے بنائے گئے کیبن بھی اُکھاڑ دیے گئے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں کیبن مسمار ہونے سے کیمپس کے تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ پی وی سی کے اس عمل سے پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگئے ہیں کیمپس کے متعدد ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ پروفیسر غلام سرور گچل کے تعیناتی سے کیمپس تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے ذاتی انا کے باعث سابق پی وی سی کے منصوبوں کو اجاڑہ اور مسمار کیا جارہا ہے پی وی سی کے اس عمل سے کیمپس عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور تدریسی عمل بھی متاثر ہوچکا ہے۔