مزید خبریں

لاپتاشہری کے اہل خانہ کومقدمہ درج کرانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن کے علاقے سے لاپتا شہری شاہزیب کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر کاکہناتھاکہ اہلخانہ گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے، عدالت کاکہناتھا کہ اگر گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کرائیں گے تو تحقیقات کیسے ہوں گی؟ پہلے مقدمہ درج کرائیں تاکہ پتاچلے کون لے گیا کہاں گیا؟والد کاکہناتھا کہ بیٹے کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں پریشان ہوں کہاں جاؤں، عدالت نے ہدایت کی کہ آپ جائیں سب سے پہلے بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کراکر بیان ریکارڈ کرائیں، عدالت نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے 21 جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔