مزید خبریں

نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانے پاکستان کو بھی برباد کیا‘حمزہ

لاہور (نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف مقتول مجاہد علی کے اہل خانہ کی دادرسی کے لئے شاہدرہ پہنچے۔ وزیراعلی نے شاہدرہ میں مقتول مجاہد علی کے والد لیاقت علی، والدہ، بہنوں اور بھائیوں سے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز نے مقتول مجاہد علی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لخت جگر کو ناحق قتل کیا گیا۔ آپ کا پیارا بیٹا تو واپس نہیں لا سکتا لیکن انصاف ضرور دلاؤں گا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مقتول مجاہد علی کے اہل خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔