مزید خبریں

جمعیت اتحاد العلما سندھ کے تحت آج قبا آڈیٹوریم میں علما کنونشن ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت اتحاد العلما سندھ کے تحت آج دوپہر ایک بجے قبا آڈیٹوریم میں علما کنونشن منعقد ہوگا۔ جس میں ممتازعلما کرام خطاب کریں گے، جس میں وفاقی شریعت عدالت کی جانب سے سود کے خلاف فیصلے اورحکومتی ایما پر اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کی جانب سے اس فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کے خلاف اہم مشاورت کی جائے گی۔