مزید خبریں

عدالت نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حکم امتناع میںتوسیع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے معاملے کی شنوائی ہوئی ، ایس ایچ او بریگیڈ اور ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے عدالت میںرپورٹس جمع کرادی گئیں،جس کی درخواست پر ٹرائل کورٹ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا وہ پیش ہی نہیں ہوا، عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہا۔عدالت نے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ۔