مزید خبریں

جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کریگی،شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔ سابق وزیر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ابھی تک ہم گرے لسٹ سے نہیں نکلے جبکہ آئی ایم ایف کے دبائو پر سپر ٹیکس بھی غریبوں پر عاید ہوگیا ہے‘ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی‘ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں‘ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے مارے عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔