مزید خبریں

عمران خان آئی ایم ایف کی سخت شرائط قبول کرکے بھاگ گئے‘احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کی سیاست ختم ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ، عمران خان الیکشن کمیشن کو نشانہ اپنی چوری سے بچنے کے لیے بنا رہے ہیں،عمران خان آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو قبول کرکے بھاگ گئے، گیس، پیٹرول سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے،عمران خان کے نالائقی کے تحفے قوم کو مل رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اب نیب پیارا لگنے لگ گیا ہے کیونکہ سیاسی حریف کے خلاف انتقام لے سکیں، عمران خان جب بھی کبھی پکڑ میں آتے ہیں تو متعلقہ ادارے کو نشانہ بناتے ہیں، فوج، الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے زریعے حملہ آور ہوتے ہیں، عمران خان الیکشن کمیشن کو نشانہ اپنی چوری سے بچنے کے لیے بنا رہے، عمران خان الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کبھی نیوٹرل فوج پسند آتی ہے، عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عمران خان کے نالائقی کے تحفے قوم کو مل رہے، عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گیس، پیٹرول اور تقریبا ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے، عمران خان آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو قبول کرکے بھاگ گئے۔