مزید خبریں

بلوچستان کابجٹ2022-23 ء بغیرکسی کٹوتی کے منظور

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )بلوچستان اسمبلی نے 598 ارب 15 کروڑ 19 لاکھ 23 ہزار 224 روپے مالیت کے 102 مطالبات زر کی تحریک کی منظوری دے دی،عوام دوست بجٹ کابینہ ممبران کی دن رات محنت کا ثمر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ بغیرکسی کٹوتی کے منظور کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی نے غیر ترقیاتی مطالبات زر کی مد میں 60 اور 42 ترقیاتی تحریک کی منظوری سمیت غیر ترقیاتی تحریک کی مد میں 351 ارب 22 کروڑ 36 لاکھ 32 ہزار 224 روپے کی منظوری دی۔