مزید خبریں

عمران واسد عمرکے خلاف نوٹس کی سماعت عید بعد ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکلاء کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عدالت سے پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے مصروفیت والے دن آگئے ہیں سماعت کب تک ملتوی کرانا چاہتے ہیں؟