مزید خبریں

حرمت سودچیلنج کرنے والے بینکوں کا بائیکاٹ خوش آئند ہے، فرید پراچہ

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ان تمام کمپنیوں ، اداروں اور مردوخواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے حرمت سود کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے والے بینکوں کا بائیکاٹ کیا ۔ لوگوں نے اپنے پیسے نکلوا لیے ہیں ۔ان میں بڑے بڑے کاروباری ادارے بھی شامل ہیں ۔اور صرف ایک دن میں کروڑوں روپے نکلوالیے گئے ہیں ۔اور یہ مہم تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالشکور کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کے نظام کی مجبوری کے سوا دیگر پروجیکٹوں کی رقوم غیر سودی بینکوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے چیمبر آف کامرس ، کاروباری تنظیموں اور تاجروں ودیگر اہل ایمان سے اپیل کی کہ وہ سود خوروں کے بائیکاٹ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔