مزید خبریں

تمام ہومیوڈاکٹرز پریکٹس کرنے کے مجاز ہیں،ڈاکٹرشجاع

کراچی (پ ر) ہومیوپیتھ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر شجاع صغیر الدین نے کہا ہے کہ تمام ہومیوڈاکٹرز، میڈیکل پریکٹیشنر ایکٹ 1965ء کے تحت پریکٹس کرنے کے مجاز ہیں۔ اس بارے میں سماجی میڈیا اور دیگر ذرائع سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ڈاکٹر شجاع، ڈاکٹر انور خان، ڈاکٹر انیلا قیوم، ڈاکٹر وکیل احمد، پروفیسر عتیق انصاری،ڈاکٹر ابوبکر اور ڈاکٹر وصی اجمیری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تمام کوالیفائڈ ہومیوڈاکٹرز بلاخوف و خطر انسانیت کی خدمت کا مشن ہومیوپیتھک کے اصولوں کے مطابق جاری رکھیں۔ پی ایچ ایم اے ہر دم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھی کا شعبہ کھولے۔