مزید خبریں

مفتاح اسماعیل کا اسٹیل ملز کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے،عاصم بھٹی

کراچی (پ ر)مفتاح اسماعیل اپنی کمپنی کینڈی لینڈ 5 روپے میں اسٹیل ملز ملازمین کو بیچ دیں، ملازمین خریدنے کو تیار ہیں۔ مفتاح اسماعیل کے اسٹیل ملز کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتے ہیں، صدر پاسلو عاصم بھٹی نے اپنے بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے قومی اثاثہ اسٹیل ملز ایک روپیہ میں بیچنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز نواز لیگ کی ذاتی ملکیت نہیں، یہ قومی اثاثہ ہے، مفتاح اسماعیل ماضی میں بھی پی آئی اے کے ساتھ اسٹیل مل مفت دینے کا بیان دے چکے ہیں، اس وقت بھی ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اب بھی وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوںگے۔اسٹیل ملز ملازمین اسٹیل مل کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر اسٹیل ملز کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قابل عمل نہیں ہوگا۔ جنرل سیکرٹری پاسلو علی حیدر گبول نے کہا کہ نواز لیگ ہمیشہ اسٹیل ملز سے جان چھڑانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا بیان دراصل اسٹیل مافیا کی خواہش پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی اس بیان پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔