مزید خبریں

آرٹس کونسل میں’’ایک شام احمد حسین مجاہد کے نام ‘‘تقریب کا اہتمام

کراچی ( پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی (شعروسخن ) کے زیر اہتمام تقریب ’’ایک شام احمد حسین مجاہد کے نام ‘‘کا اہتمام حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس کی صدارت انور شعور نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر نے سر انجام دیے ۔ تقریب میںاحمد حسین مجاہد، عبدالرحمن مومن ، ڈاکٹر سلمان ثروت ، احمد سلمان ودیگر نے اشعار ، غزلیں اور نظمیں پڑھ کر سنائیں ۔