مزید خبریں

سیاستدانوں کی اوسط عمر عام آدمیکے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے‘تحقیق

لندن (آن لائن)سیاستدان عوام پر حکومت بھی کرتے ہیں اور جیتے بھی ان سے زیادہ ہیں۔ ا یک ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں سیاستدانوں کی اوسط عمر عام آدمی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں 19 ویں صدی کے آغاز سے اب تک 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 ہزار سے زیادہ سیاستدانوں کے ہیلتھ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ سیاستدانوں کی اوسط عمر عام افراد کے مقابلے میں ساڑھے 4 سال زیادہ ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ان ممالک میں سیاستدانوں کی اوسط عمر 1945 سے 2014 کے دوران 69 سال رہی۔سیاستدانوں کی اوسط عمر کا یہ فرق ہر ملک میں مختلف رہا، جیسے سوئٹزرلینڈ میں 3 سال جب کہ اٹلی میں سیاستدان عام افراد سے ساڑھے 7 سال زیادہ زندہ رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق سیاستدانوں اور عام افراد کی اوسط عمر میں یہ فرق ممکنہ طور پر تنخواہوں یا آمدنی کی وجہ سے ہے۔انہیں زیادہ بہتر طبی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے۔پاکستان میں یہ فرق مزید زیادہ ہو سکتا ہے۔