مزید خبریں

چینی وزیر کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ہلال پاکستان سے نوازا گیا

اسلام آباد (اے پی پی)صدر پاکستان کی جانب سے چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی شیائو پینگ کو پاکستان کے اعلی سول اعزاز ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کو ہلال پاکستان سے نوازا۔ تقریب میں چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعلی حکام، میڈیا تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی۔ لی شیائو پینگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں، وہ چین کے سابق وزیر اعظم اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی پینگ کے فرزند ہیں۔ لی شیائو پینگ چین پاکستان دوستی کے پرجوش حامی ہیں اور انہوں نے سی پیک کے فریم ورک کے تحت پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر عمل درآمد کی قیادت کی ہے۔