مزید خبریں

پاکستان میں 10 اور سعودی عرب میں 9 جولائی کو عید الاضحی ہوگی

کراچی (صباح نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور یکم ذی الحج یکم جولائی 2022 کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی اتوار 10 جولائی 2022 کو ہوگی۔ادھر سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحجہ 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا لہٰذاحج اکبر 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحی ہفتہ 9 جولائی کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابقسعودی عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر شہریوں اور سرکاری کمیٹی نے ذوالحجہ 1443 ہجری کے چاند کی تلاش کی، جس میں ماہرین بھی شریک تھے۔سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے مملکت میں سرکاری و نجی اداروں میں 8 ذوالحجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔