مزید خبریں

متحدہ رہنمائوں کی حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے حیدر آباد پریس کلب کے منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کی حیدر آباد پریس کلب کے نومنتخب صدر لالا رحمان سمون، نائب صدر ساجد خانزادہ، جنرل سیکرٹری حمید الرحمان، جوائنٹ سیکرٹری سردار احمد شیخ، خازن فہیم ببر اور اراکین مجلس عاملہ علی حسن، خالد کھوکھر، جے پرکاش مورائی، الطاف کوٹی، حسین خان، اقبال ملاح، ارشاد چنا، فاضل چنا اور ہارون آرائیں کومبارکباددی۔ انہوں نے مزید کہاکہ صحافت سے وابستہ لوگ معاشرے کیلیے آئینہ کاکردار اداکرتے ہیں اور محسن معاشرہ اس آئینے کی بدولت اپنے معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔انہوں نے نومنتخب عہدید اران کو مبارک باد دی اوراپنے تعاون کا بھر پور یقین دلوایا۔