مزید خبریں

اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی) اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے ملاقات،پنجاب میں مدارس کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ کی جانب سے علماکرام اور دینی مدارس کے کردار کو خراج تحسین، وفد کی جانب سے کوائف طلبی کے نام پر مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرنے،بے گناہ علما و مشائخ کو فورتھ شیڈول
سے نکالنے اور مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے گزشتہ برسوں کے دوران درپیش رکاوٹوں کو فی الفور دور کرنے کا مطالبہ۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر 2،3 روز میں تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کردی۔ مولانا محمد حنیف جالندھری کی سربراہی میں اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد میں رابطۃ المدارس کے شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک،وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا امجد خان،تنظیم المدارس کے مفتی عمران احمد،جامعہ نعیمیہ کے مفتی انتخاب احمد نوری،وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا ڈاکٹر عبدالغفور راشد،وفاق المدارس الشیعہ کے علامہ مرید حسین نقوی،جامعہ اشرفیہ کے مولانا حافظ اسعد عبید، جامعۃ الخیر کے مولانا احمد حنیف جالندھری اور دیگر شامل تھے۔