مزید خبریں

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی خوش دامن کے انتقال پروزیراعظم کااظہار افسوس

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس صفدر علی شاہ(مرحوم) کی اہلیہ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحومہ کے بچوں سمیت تمام اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم نے کہا والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، آپ کے غم میں شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔